ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب فرنگی پیٹ میں وین کی ٹینکر سے ٹکر؛ دو کی موقع پر موت، ایک شدید زخمی

مینگلور کے قریب فرنگی پیٹ میں وین کی ٹینکر سے ٹکر؛ دو کی موقع پر موت، ایک شدید زخمی

Fri, 28 May 2021 18:23:30    S.O. News Service

مینگلور 28 مئی (ایس او نیوز)  شہر سے  قریب 18 کلو میٹر دوربنٹوال تعلقہ کے  فرنگی پیٹ  نیشنل ہائی وے  73 پر   پارک کی  ہوئی  ایک ٹینکر سے تیز رفتار اومنی  وین ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وین پر موجود  دو لوگوں کی  موقع واردات پر ہی  موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ  جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت داود (27) اور محمد اُنّیز (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے دونوں فرنگی پیٹ کے پوڈو کے رہنےوالے تھے۔ حادثہ میں محمد مصطفیٰ (46)  شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تھومبے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے  کہ یہ تینوں  مینگلور بندر کے مچھلیوں کے کاروباری  تھے۔

بتایا گیا ہے  کہ  اومنی وین مینگلور سے بی سی روڈ کی طرف جارہی تھی  کہ اڈیار نامی مقام پر سڑک کنارے  کھڑی  ٹینکر سے تیز رفتاری کے ساتھ  ٹکراگئی۔ حادثے کی شدت سے ماروتی اومنی   کے پرخچے اُڑ گئے ہیں۔

فرنگی پیٹ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: